17 مئی، 2017، 12:36 AM

ایرانی وزیر خارجہ سے ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ سے ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ہندوستان کے نائب وزير خارجہ جےشنکر نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ہندوستان کے نائب وزير خارجہ جےشنکر نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے دوستانہ  اورتاریخی  تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان تجارت اور انرجی کے شعبوں کے علاوہ بھی مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ ایرانی وزير خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بینکی تعاون پر بھی تاکید کی اور ہندوستان میں ایرانی طلباء کی سہولیات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان کے نائب وزير خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کو بہت ہی مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان ایران کے ساتھ انرجی اور تجارت کے علاوہ بھی تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ  دینے کا خواہاں ہے۔

News ID 1872536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha